حیدرآباد۔24نومبر (اعتماد نیوز)آج اے پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے اپنے
دورہ علی گڑہ مسلئم یونیورسٹی کو منسوخ کر دیا۔ اتر پردیش کے حالیہ مظفر
نگر فسادات اور پارلیمنٹ میں انسداد فرقہ وارانہ بل کی مخالفت کے بعد علی
گڑہ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ تنظیم (AMU)کی جانب سے گزشتہ دن سے جاری
احتجاج کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ
کیا۔ تاہم ملائم سنگھ یادو نے اپنے دورہ
کے منسوخی سے متعلق کوئی واضح سبب ظاہر نہیں کی۔(AMU)کے سکرٹری آفتاب عالم
نے آج کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے اس فیصلہ کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں
نے کہا کہ وہ ملائم سنگھ یادو کے مظفر نگر فسادات کے موقع پر داغدار کردار
اور پارلیمنٹ میں انسداد فرقہ وارانہ بل کی مخالفت سے مایوس ہوچکے ہیں۔